aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
فورٹ ولیم کالج کے شعبہ ہندوستانی کے سربراہ میں سے سرِ فہرست ڈاکٹر جان گلکرسٹ کا نام ہے۔ وہ 1759ء کو ایڈنبرا (اسکاٹ لینڈ) میں پیدا ہوئے۔ وہ بطور ڈاکٹر ہندوستان آئے۔ اور یہاں اس وقت رائج اردو زبان (ہندوستانی) سیکھی کیوں کہ اس کے بغیر وہ یہاں اپنے پیشے کو بخوبی سر انجام نہیں دے سکتے تھے۔ بعد میں فورٹ ولیم کالج کے آغاز کا سبب بنے۔ جان گلکرسٹ نے چار سال تک اس کالج میں خدمات سر انجام دیں اور 1804ء میں وہ وظیفہ یاب ہو کر انگلستان چلے گئے۔ جہاں اورینٹل اِنسٹی ٹیوٹ میں اردو کے پروفیسر مقرر ہوئے، 9 جنوری 1841ء کو پیرس میں انتقال کر گئے۔ جان گلکرسٹ نے اردو کے لئے عظیم خدمات انجام دیں۔ ان کے عہد میں بہت سی کتابیں تالیف یا ترجمہ کی گئیں جو جدید اردو اور ہندی کی اولین نثری کتابیں ہیں۔ وہ فورٹ ولیم کالج کے اولین سربراہ تھے ۔ مصنف نے ان پر کتاب لکھ کر انہیں گوشہ گمنامی سے باہر نکالا ہے۔ اس کتاب میں گل کرسٹ اور ان کے عہد کا تفصیلی جائزہ لیا گیا ہے ۔ ان کا ادبی مرتبہ،ان کے دور میں تصنیفات و تالیفات، مدرسے اور فورٹ ولیم کالج جیسے عناوین کے علاوہ ضمیمے میں کچھ اہم پہلوؤں کو لیا گیا ہے اور اس میں ادبیات کے تعلق سے بسیط کلام ہوا ہے۔ کتاب کے ابتدائی حصے میں کرسٹ کی بلیک وہائٹ تصویر قابل دید ہے۔
Rekhta Gujarati Utsav I Vadodara - 5th Jan 25 I Mumbai - 11th Jan 25 I Bhavnagar - 19th Jan 25
Register for free