aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
بشیر احمد ہاشمی کے ہلکے پھلکے مضامین کا یہ مجموعہ در اصل ان کے وہ کالم ہیں جو انہوں نے آل انڈیا ریڈیو لاہور کے لیے اربابِ ریڈیو کی فرمائش پر لکھے۔ اس کتاب کی خاصیت یہ ہے کہ اسے انتہائی ٹھوس لیکن محاوراتی اردو میں لکھا گیا ہے جس سے ہاشمی صاحب کی زبان دانی کا اندازہ بخوبی لگایا جا سکتا ہے۔ کتاب کافی سلیقے سے بڑے دلچسپ پیرائے میں لکھی گئی ہے۔ اس میں ان کے جو مضامین شامل ہیں ان میں فرنگی اردو، بیرا، شاعر، منشی جی، رونا، ہیڈ ماسٹر، پروفیسر، ایڈیٹر، شادی خانہ آبادی، دلی کے چند شرفا، دلی کے چند مصنفین اور دلی کے چند حکیم شامل ہیں۔ اس کتاب کا خاصہ زبان کو برتنے کا ہنر ہے جو ایک طویل ریاضت کا متقاضی ہوتا ہے۔
Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi
Get Tickets