aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
"گفتنی ناگفتنی"،شور ش کاشمیری کا شعری مجموعہ ہے ،اس مجموعہ میں شورش کاشمیری کی وہ نظمیں شامل ہیں جو اخبار وں میں اسرار بصری کے نام سے شائع ہوئیں تھیں ،اسرار بصری شورش کا مخفی نام تھا،شورش کاشمیری پاکستان کے مشہور و معروف شاعر،صحافی،سیاست دان اوربلند پایہ خطیب تھے۔ جدوجہد آزادی میں مسلمانوں کے خون کو شاعری کے ذریعے گرمایا کرتےتھے،شورش کاشمیری کا شمار شعرا کی اس قبیل سے ہے جنھوں نے حقیقی معنوں میں جابر سلطان کے سامنے کلمہ حق کہا۔اس جرم کی پاداش میں وہ بیسیوں دفعہ زنداں کی نذر بھی ہوئے لیکن ہمیشہ سرخرو اور کامیاب و کامران ٹھہرے۔شورش نے ظفر علی خاں کی طرح ملکی سیاست پر ہنگامی نوعیت کی نظمیں کثرت سے لکھی ہیں۔ شورش نے ایک طرف حسن و عشق کے ولولے اور دوسری طرف قید وبند کے مرحلے بڑی خوش اسلوبی اور خوش سلیقگی سے طے کیے۔
Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi
Get Tickets