aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
اسلم فرخی کا تعلق بہت ہی اہم علمی و ادبی خانوادے سے تھا جسے ایں خانہ ہمہ آفتاب کہا جاسکتا ہے۔ پروفیسر ارتضیٰ کریم نے کہا کہ اسلم فرخی کراچی کے دبستان تحقیق کا ایک اہم ستون تھے۔ وہ نقاد، شاعر اور ماہر لسانیات تھے۔ ریڈیو پاکستان سے بھی ان کی وابستگی رہی ہے۔انھوں نے بچوں کے لیے بھی بہت کچھ لکھا ہے۔ انھوں نے خاکہ نگاری کو نئی بلندیوں سے ہمکنار کیا اور اس صنف کی ثروت میں گراں قدر اضافہ کیا۔ انھوں نے حضرت سلطان المشائخ خواجہ نظام الدین اولیاء محبوب الٰہی کا ادبی خاکہ بھی ’نظام رنگ‘ کے عنوان سے تحریر کیا تھا جو بزرگوں اور اسلاف سے ان کی عقیدت کا مظہر ہے۔ زیر نظر کتاب میں اسلم فرخی کی تحریر کردہ سترہ خاکے شامل ہیں جن میں شاہد احمد دہلوی، ڈاکٹر جمیل جالبی،مجتبی حسین، اشرب صبوحی، اور عزیز حمدانی وغیرہ جیسے ہمہ جہت شخصیت پر لکھے گئے خاکے موجود ہیں۔
Rekhta Gujarati Utsav I Vadodara - 5th Jan 25 I Mumbai - 11th Jan 25 I Bhavnagar - 19th Jan 25
Register for free