aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
اس شعری مجموعہ میں سیدھے سادے شاعرانہ انداز میں پیغام رسانی کی گئی ہے ۔ سماج کی خرابیوں اور برائیوں کا ذکر کرتے ہوئے شاعر نے اس بات کا پورا خیال رکھا ہے کہ کسی کی دل آزاری نہ ہو۔ اس مجموعے میں تہذیبی، تاریخی ،سماجی ، معاشی اور انسانی مسائل کے علاوہ مذہبی موضوعات پر بھی اشعار پڑھنے کو ملیں گے ، درمیان میں طنز و مزاح کا بھی تڑکا لگا ہوا ہے۔ " آزدیِ نسواں " کے عنوان کے تحت ماڈرن عورت کا دعویٰ اور پھر شاعر کا جواب ، شاعر کی سماجی و مذہبی سوچ کو اجاگر کرتا ہے۔ ان کی تمام نظمیں اور غزلیں اصلاح امت کا پیغام دیتی ہیں۔