aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
کریم الدین نے اپنی ادبی زندگی کو تذکرہ نگاری کے لئے وقف سا کر دیا۔ کیوں کہ انہوں نے چھ تذکرے لکھے جن میں گلدستہ مشاعرہ، فرائد الدہ، تاریخ شعراے عرب اور طبقات شعراے ہند جو کہ ان کا سب سے اہم تذکرہ ہے اور جس کی وجہ سے ان کو شہرت دوام حاصل ہوئی۔ زیر نظر تذکرہ "گلدستہ نازنیناں" مصنف موصوف کا اولین تذکرہ ہے جس میں اردو کے کلاسکل شعرا کے ذکر کے بعد اردو کی شعرات کا بھی تذکرہ کیا گیا ہے۔ اس تذکرہ کی تلخیص عطا کاکوی نے کی ہے، اس کے علاوہ پیش لفظ جس سے تذکرہ اور تذکرہ نگار کے سلسلے میں معلومات فراہم ہوتی ہے۔ عطا کاکوی نے کئی تذکروں کا اردو ترجمہ اور تلخیص کی ہے، ان کی تلخیص کا طریقہ کار یہ ہے کہ وہ تذکرہ سے اشعار کا انتخاب خارج کردیتے ہیں۔ اس تذکرہ میں بھی ایسا ہی کیا گیا ہے۔
Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi
Get Tickets