aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
گلشن شہادت منشی علی کی تحریر کردہ کتاب ہے اس کتاب میں حضرت امام حسین رضی اللہ عنہ کی شہادت کا قصہ بیان کیا گیا ہے، شہادت حسین کے پورے قصہ کو مکمل طور پر شروع سے آخر تک اس اندوہ ناک انداز میں بیان کیا گیا ہے کہ قاری اس کی گرفت میں آکر غمگین ہو جاتاہے، اور اس کے قلب پر رقت طاری ہوجاتی ہے،کتاب کی عبارت مقفی اور مسجع ہے، انداز تحریر میں انشاء پردازی کا بہترین نمونہ نظر آتاہے، واقعہ کربلا کو نہایت ہی جامع انداز میں اس طرح یکجا کردیا گیا ہے کہ کربلا کے پورے اندوہ ناک واقعہ کا منظر قاری کے سامنے گھومنے لگتا ہے، یہ کتاب 1861 میں منظر عام پر آئی تھی ، کتاب کے آخر میں تاریخی قطعات بھی ذکر کئے گئے جس سے تاریخ اشاعت کا پتا چلتا ہے۔
Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi
Get Tickets