aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
زیر مطالعہ "حافظ اور اقبال" ڈاکٹر یوسف حسین خان کی علمی فضلیت اور تنقیدی بصیرت کی جیتی جاگتی تصویر ہے۔یوسف حسین صاحب ایک بلند پایہ مورخ ،نقاد اور ادیب ہیں۔ ان کا تاریخ عالم اور تاریخ و فلسفہ اسلام کا مطالعہ وسیع ہے۔یہی سبب ہے کہ انھوں نےاقبال اور حافظ کے نظریہ عشق، کلام حافظ اورکلام اقبال کا موزانہ فنی اور موضوعاتی سطح پر انجام دیا ہے۔ جس کے لیے موصوف نے اپنی کتاب کو پانچ ابواب میں منقسم کیا ہے۔ پہلے باب میں حافظ اور اقبال کے محرکات پر گفتگو کی ہے۔ دوسرے باب میں حافظ کے نظریہ عشق کی مدلل توضیح و تفصیل پیش کی ہے۔ تیسرا باب اقبال کے نظریہ عشق کے جائزے پر مشتمل ہے۔ چوتھا باب ابتدائی تین ابواب کا نچوڑ ہے، جس میں حافظ اور اقبال کے کلام کی مماثلت، تضاد اور موضوعات پر تفصیلی روشنی ڈالی گئی ہے۔ پانچواں باب حافظ اور اقبال کے کلام کے محاسن پر مبنی ہے۔ اس طرح یہ کتاب کلام حافظ اورکلام اقبال کے تقابلی تجزیے کے ساتھ اہم اور دلچسپ ہے۔
Rekhta Gujarati Utsav I Vadodara - 5th Jan 25 I Mumbai - 11th Jan 25 I Bhavnagar - 19th Jan 25
Register for free