aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
حافظ محمود خان شیرانی اردو زبان کے مایہ ناز محقق اور شاعرتھے۔ وہ معروف رومانوی شاعر اختر شیرانی کے والد تھے۔ انہیں پنجاب میں اردو کے نام سے لکھی گئی کتاب کے سبب بے حد شہرت حاصل ہوئی۔ ان کی تحقیقات سے بہت سے مفروضات کا پردہ چاک ہوا۔ زیر نظر کتاب" حافظ محمود شیرانی :تحقیقی مطالعہ"پرفیسر نذیر احمد کی ترتیب کردہ کتاب ہے، اس کتاب کے اکثر مقالے وہی ہیں جو غالب انسٹی ٹیوٹ کے شیرانی سیمنار میں پیش کئے گئے تھے،چونکہ یہ مقالے مختلف نوعیت کے ہیں اس لیے ان مقالوں کے مطالعے سے حافظ محمود شیرانی کے علم و فضل ، تحقیقی صلاحتیں ، فارسی زبان و ادب سے واقفیت اور اردو زبان کی تاریخ پر بے پناہ قدرت کا اندازہ ہوتا ہے۔
Read the author's other books here.