aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
جعفر طاہر کا شمار ان شاعروں میں ہوتا ہے جنہوں نے غزل کو اس کے محدود روایتی دائرے سے نکال کر ایک تازہ تر تخلیقی اظہار کی صنف کے طور پر برتا ہے ۔ ان کی غزلیں اپنے موضوعات اور ڈکشن کے لحاظ سے ان کے ثروت مند تخلیقی تجربے کا پتہ دیتی ہیں ۔ جعفر طاہر کی پیدائش 19 مارچ 1917 کو جھنگ (پاکستان) کے ایک سادات گھرانے میں ہوئی ۔ ابتدائی تعلیم علاقائی اسکول میں حاصل کی ، پرائیویٹ طور بی اے کیا اور فوج میں بھرتی ہوگئے۔ 1966 میں فوج کی ملازمت سے سبکدوش ہونے کے بعد ریڈیو پاکستان راولپنڈٰی سے وابستگی اختیار کی۔
Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi
Get Tickets