aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
جہاں یہ دنیا ترقی کی شاہراہ پر بہت تیزی سے گامزن ہے وہیں اس دنیا میں روز کوئی نہ کوئی سانحہ اس کو روکنے میں مشغول ہے۔ انسانی بدن بیماریوں کا گھر ہے اس لئے اس میں بیماریوں میں اضافہ کے ساتھ ساتھ صحت کا مسئلہ بھی پیچیدہ ہوتا جا رہا ہے۔ علاج میں مہنگائی اس قدر زیادہ ہے کہ کمزور طبقہ کی پہونچ سے باہر ہے ۔ اور اسپتال کی حالت دگرگوں ایسی کہ الامان ۔ ایسے میں ضروری ہو جاتا ہے کہ لوگوں میں بیداری پیدا کی جائے اور ان کو صحیح طرز زندگی جینے پر رغبت دلائی جائے تاکہ بیماریاں کم سے کم ہوں اور دوا و علاج کی ضرورت پیش نہ آئے ۔ اس کتاب میں "حکیم محمد سعید کے طبی مشورے" میں حکیم صاحب نے فطری اور نباتی طریق علاج کو اہمیت دی ہے اور اپنے وسیع تجربہ کی روشنی میں صحت کے سادہ اصولوں پر توجہ دلائی ہے ۔ اس لئے یہ کتاب آج بھی مرور زمانہ کے بعد مفید ہے ۔