aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
حالی کی شاعری اور نثر نگاری سے ان کی سیاسی نظریات بھی صاف عیاں ہیں۔ پیش نظر کتاب بعنوان" حالی کا سیاسی شعور" میں جذبی نے کلام حالی سے ان کے سیاسی نظریات کو پیش کیا ہے۔جس کے تحت جذبی نے حالی کے سیاسی خیالات کو سرسید کے خیالات کی صدائے باز گشت قرار دیا ہے۔اس کے علاوہ مصنف نے اٹھارویں صدی کے ابتدا سے پہلی جنگ عظیم تک تقریبا دو سو سال کی ہندوستانی سیاست کا جائزہ لیتے ہوئے حالی کی سیاسی شعور کی نشوونما پر روشنی ڈالی ہے۔اس کتاب کی ایک خوبی مصنف کی سیدھی سادی زبان اور دلکش انداز بیان ہے۔جو قارئین کی توجہ خود بہ خود اپنی جانب مبذول کرلیتی ہے۔
Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi
Get Tickets