aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
اُردو نثر کے حوالے سے جب بھی بات ہوتی ہے ، تو ہمارا ذہن سب سے پہلے داستان کی طرف جاتا ہے جس میں ہمیں کئی عجیب و غریب اور دل کش عناصر نظر آتے ہیں جو بظاہر انسانی زندگی میں دیکھنے کو نہیں ملتے لیکن داستانیں ہماری تہذیبی زندگی اور اس کے بے شمار گوشوں کی مصور و ترجمان ہیں۔داستان کا مطالعہ کرنے پر ہمیں معلوم ہوتا ہے کہ ہر سطر میں تقریباَ ڈیڑھ سو برس کی معاشرت،تہذیب اور اندازِ فکر و تخیل کا رنگ صاف جھلکتا اور چھلکتا نظر آتا ہے۔کتاب ہماری داستانیں وقار عظیم کے تحقیقی اور تنقیدی مضامین کا مجموعہ ہے۔جس میں اُردو ادب میں لکھی گئی داستانوں اور ان کے اہم پہلو وں پر مختلف عنوانات کے تحت روشنی ڈالی گئی ہے۔جو مصنف نےمختلف اوقات میں تحریر کیے ہیں۔اس کتاب میں کل پندرہ مضامین شامل کیے گئے ہیں۔اس کے علاوہ مصنف نے ہر داستان کے امتیازی پہلو کو اپنے مضامین کا موضوع بنایا ہے۔