aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
اصناف شاعری میں ایک صنف پہیلی بھی ہے، کبھی کبھی یہ پہیلیاں نثری بھی ہوتی ہیں، لیکن زیادہ تر منظوم پہیلیاں ہی پائی جاتی ہیں، ان میں توریہ اور ابہام پایا جاتا ہے، پہیلیوں میں اسی ابہام، اشارات و کنایات کو حل کیا جاتا ہے، پہلے وقتوں میں ان کا بہت رواج تھا، آج مصروفیت کی وجہ سے یہ فن معدوم ہوگیا۔ زیر نظر کتاب میں بہت سی پہیلیوں کو جمع کیا گیا ہے، جو لگ بھگ تمام زبانوں سے تعلق رکھتی ہیں،قارئین کی سہولت کے لئے مرتب موصوف نے دوسری زبانوں کی پہیلیوں کا اردو ترجمہ بھی کردیا ہے، نیز ہر پہیلی کی آسان لفظوں میں تشریح بھی کر دی ہے، پہیلیوں کے ماخذ کا بھی تذکرہ کیا گیا ہے کہ یہ پہیلیاں کس کی ہیں اور کہاں سے لی گئی ہیں، مرتب موصوف نے ایک بسیط مقدمہ لکھ کر پہیلیوں کے فن پر خاطر خواہ روشنی ڈالتے ہوئے ان کی اقسام کا بھی ذکر کیا ہے، غرضیکہ یہ کتاب پہیلی اور اس کے فن کے متعلق بیش قیمتی کتاب ہے، کہ یہ ہمیں ہمارے سنہرے ماضی کی سیر کراتی ہے۔
Rekhta Gujarati Utsav I Vadodara - 5th Jan 25 I Mumbai - 11th Jan 25 I Bhavnagar - 19th Jan 25
Register for free