aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
زیر تبصرہ کتاب "محمد حمید شاہد کے پچاس افسانے" ڈاکٹر توصیف تبسم کی مرتب و منتخب کردہ ہے، جس میں حمید شاہد کے پچاس افسانوں کا انتخاب کیا گیا ہے، افسانوں کے موضوعات متنوع اور اسلوب انفرادیت کا حامل ہے، جن میں زندگی کے نقوش واضح طور پر نظر آتے ہیں، عہد حاضر کی تہذیبی معاشرتی صورت حال کا بخوبی مشاہدہ کیا جا سکتا ہے، زندگی کی تکالیف و مصائب کا نقشہ کھینچا گیا ہے، رشتوں کی صورت حال کا نقشہ کھینچا گیا ہے، دنیا میں وقوع پزیر ہونے والے حادثات کو بھی افسانوں میں پیش کیا گیا ہے، فلسفہ موت کو بخوبی پیش کیا گیا ہے، گاؤں چھوڑ کر شہر آنے والوں کی تکالیف پر روشنی ڈالی گئی ہے، اپنی مٹی سے جوڑے رہنے کا تذکرہ کیا گیا ہے، بیٹیوں اور بیٹوں کو برابر سمجھنے کے اشارے کئے گئے ہیں، مجموعہ کی سب سے بڑی خوبی حمید شاہد کی کہانیاں اور ان کہانیوں کو پیش کرنے کا طریقہ ہے، یہی انہیں بڑا اور انفرادیت کا حامل افسانہ نگار بناتا ہے، وراثت میں ملنے والی ناکردہ نیکی، روکی ہوئی زندگی، موت کا بوسہ وغیرہ افسانے پڑھئے، اور میرے دعوے کی تصدیق کیجئے۔
Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi
Get Tickets