aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
سید اعجازالدین شاہ المعروف پاپولر میرٹھی اپنی دلکش اورمنفرد شاعری کی وجہ سے پورے ہندوستان میں مشہور ہیں۔پاپولر میرٹھی موجودہ دور میں مزاح کے مقبول ترین شاعروں میں ہیں۔ان کےکلام میں ایک سادگی و پرکاری ہے۔تضمین کا فن ہمارے یہاں بہت پرانا ہے۔لیکن پاپولر میرٹھی نےاسےایک نئےڈھنگ سےاپنایا ہے۔وہ مصرعے پرمصرعہ ایسا لگاتے ہیں کہ معنی کچھ کےکچھ ہوجاتے ہیں۔زیر نظر مجموعہ ان کی مزاحیہ کلام پر مشتمل ہے۔جس میں مزاحیہ نظمیں،پیروڈی،قطعات اور تضمینیں شامل ہے۔ان کی مزاحیہ شاعری لوگوں کو ہنساتی ہےاورطنز بہت کچھ سوچنے پرمجبور کرتاہے۔
سید اعجاز الدین پاپولر میرٹھی کی مزاحیہ شاعری نےملک و بیرون ملک مشاعروں میں فی زمانہ دھوم مچا رکھی ہے، اپنے تخلص کی طرح وہ واقعی بیحد پاپولرؔ شاعر ہیں۔ پاپولرؔ 9 اگست 1956 کو میرٹھ کے ایک علم دوست خاندان میں پیدا ہوئے۔ ہندوستان کے سینکڑوں مقامات پر ہونے والے بڑے بڑے مشاعروں کے علاوہ آپ پاکستان، سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور امریکہ میں ہونے والے شعری اجتماعات میں قہقہوں کی بارش کر چکے ہیں ’’ہنس کر گزار دے‘‘ اور ’’ڈبل رول‘‘ ان کے مزاحیہ شاعری کے مجموعے شائع ہوچکے ہیں۔
Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi
Get Tickets