aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
"ہنسے تو پھنسے" احمد علوی صاحب کے طنز ومزاحیہ شاعری کا مجموعہ ہے۔جو اپنے موضوعات کے تنوع ، مزاح کے دیرینہ اور نت نئے حربوں کے برجستہ استعمال اور فکری ہم آہنگی کی وجہ سے قاری کی توجہ کے مستحق ہے۔احمد علوی انتہائی بے باک ظرافت نگار ہیں۔وہ اپنے آس پاس کی ناہمواریوں ،کمیوں اور بے اعتدالیوں پرگہری نظر رکھتے ہیں۔بطور خاص سرکاری ادارے جو اردو کی ترویج و ترقی کے لیے قائم کئے گئے ہیں ۔ان اداروں میں آنے والی ناہمواریوں اور ناانصافیوں پر شاعر کی گہری نظر ہے۔چنانچہ انھوں نے ایسے ہی اداروں کو اپنے طنز کا نشانہ بنایا ہے۔متذکورہ مجموعہ کلام میں چند نظمیں "کچا چھٹا،مشاعرہ جشن جمہوریت، مشاعرے کا شاعر، آج کا ادبی منظر نامہ،اور ایکسپرٹ" وغیرہ ان ہی موضوعات کا احاطہ کرتی ہیں۔اس نوع کی تیز و تلخ نظموں کے علاوہ احمد علوی کے اس مجموعے میں قطعات ، بند، ہزلیات وغیرہ کا ذخیرہ وافر مقدار میں موجود ہے۔
Rekhta Gujarati Utsav I Vadodara - 5th Jan 25 I Mumbai - 11th Jan 25 I Bhavnagar - 19th Jan 25
Register for free