aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
زیر نظر "ہر قدم روشنی" خورشید ناظر کا تحریر کردہ سفرنامۂ حج پہلی بار 2003 میں شائع ہوا جب کہ اسے دوسری بار 2018 میں احوالِ عمرات کے اضافہ کے ساتھ شائع کیا گیا۔ سفرِحج کے بیان کو جس طرح ہر سطح پرسراہا گیا، احوالِ عمرات کے اضافے کے بعد اسے مزید پذیرائی سے نوازا گیا۔ اہل علم کی رائے کے مطابق یہ سفر نامہ اب تک لکھے گئے سفرناموں میں ہر لحاظ سے منفرد، اثر انگیز اور معلومات کے وافر خزانے سے مزین ہے۔ مصنف کا اندازتحریر اپنے قاری پر ایسا اثر چھوڑتا ہے کہ جسے وہ سامان ترفع کے طور پر تاعمر استعمال کرنے میں ایک پاکیزہ مسرت محسوس کرتا رہتا ہے۔ اس کتاب کو اردو مجلس بہاولپور نے شائع کیا ہے۔