aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
عین الدین کا اصلی نام عین الدین اور تخلص عازمؔ ہے 30؍ اگست 1963ء کو گوپال گنج، ضلع پرتاپ گڑھ (یوپی) میں پیدا ہوئے۔ شعری آغاز 1990ء سے شروع کی۔ استاد شاعر عرشی جنون پوری کے شاگرد تھے۔ پیش رفت، انقلاب، اردو ٹائمز وغیرہ رسالوں اور اخباروں میں آپ کی غزلیں چھتی رہتی ہیں۔ ممبئی اور مالیگاؤں کے مشاعرے میں شریک ہوتے رہتے ہیں۔ اکثر شعر گوئی نے بعد کے کلام میں پختگی پیدا کردی ہے۔ ان کی غزلوں نے طبع ہو کر عوام و خواص میں قبولیت حاصل کر لی ہیں۔ تحت میں شعر پڑھتے ہیں اور خوب داد حاصل کرتے ہیں۔ ادبی انجمنوں میں عازمؔ کی شمولیت لازم مانی جاتی ہے۔
خوب بے باک ہیں۔ ان کے اظہار بے لاگ ہیں آپ کی غزلوں میں صداقت، حسن شاعری، تازگی اور تاثیر بھی ہے۔ رومان سے دور شاعری میں زمین پر ہونے والے معاملات کا ذکر جگہ جگہ ہے اور یہ بات ہی ان کی مقبولیت کی وجہ ہے۔ آپ جانتے ہیں کہ وہ اپنے بال بچوں کی پرورش میں لگے ہیں۔ بارہ گھنٹے کی مشقت کے بعد ان کے پاس وقت نہیں رہتا کہ وہ اپنے شہر سے دوسرے شہروں تک اپنی شاعری کو پہونچائیں۔ کاش وہ ایسا کر پاتے۔
Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi
Get Tickets