aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
اسلام کی آمد فلسفہ وحدانیت کے ساتھ ہوئی اور یہی فلسفہ ساری دنیا کے لئے گلے کی ہڈی بن گئی۔ لہٰذا اسلام کو پنپتے ہوئے دیکھنا کسی کوایک آنکھ نہیں بھایا۔ وہ وحدانیت کے علمبرداروں کو پسپا کرنے کی ہر ممکن جتن کرتے رہے مگر ان کی کوششیں ہمیشہ ناکام ہوتی رہیں۔ اسلام کے شیدائی دن بہ دن آواز حق کو بلند کرتے رہے۔ اس راہ میں مرد و زن سب نے اپنے کردار نبھائے۔ زیر نظر کتاب ’ہاشمی دوشیزہ‘ میں ان بھادر دوسیزاؤں کا ذکر ہے جنہوں نے حب الٰہی کو زندگی کا مقصد بنایا ہوا تھا۔ اسلام کے حامیوں میں ایسی خواتین اور دوشیزاؤں کی تعداد کچھ کم نہیں ہے۔