aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
شاہ جہاں بیگم ریاست بھوپال کی دسویں حکمران تھیں۔ 1844ء میں اپنے والد نواب جہانگیر محمد خان بہادر کے انتقال کے بعد وہ کم عمری میں ہی ریاست بھوپال کی بیگم قرار پائیں مگر انتظام سلطنت ان کی والدہ نواب سکندر بیگم کو تفویض کر دیا گیا۔ نومبر 1868ء میں نواب سکندر بیگم کے انتقال کے بعد وہ بیگم بھوپال بن گئیں اور تادم آخر بحیثیت حکمران ریاست بھوپال اسی عہدے پر فائز رہیں۔ 16 جون 1901ء کو انتقال ہوا۔ زیر نظر کتاب نواب شاہجہان بیگم کی حیات و خدمات پر مشتمل ہے جس میں ان کی ولادت سے لیکر ان شادی اور ملک کا انتظامیہ بننے اور نظام کو سنوارنے اور اسے بخوبی انجام دینے اور دیگر کاموں کی تفصیلی گفتگو کی گئی ہے۔
Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi
Get Tickets