aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
سرکار وارث پاک دیوا، بارہ بنکی سے تعلق رکھنے والے ایک صوفی بزرگ اور تصوف کے وارثیہ سلسلے کے بانی ہیں،آپ کےمورث اعلٰی نیشا پور سے ہجرت کر کے قصبہ رسول پور،بارہ بنکی میں 1657ء آباد ہوئے، یہیں پر حضرت وارث علی شاہ صاحب کی ولادت ہوئی ، اور تصوف کے قادریہ اور چشتیہ مکاتب فکرسے آپ کا تعلق تھا،گولہ گنج لکھنؤ کے ایک صوفی بزرگ سید خادم علی شاہ ؒ نےسرکاروارث پاک کو 11 سال کی کم عمری میں ہی بیعت سے نواز دیا تھا،آپ کا شمار ہندوستان کے ممتاز اولیاء کرام میں ہوتا ہے، آپ کے مریدین نے بہت شہرت پائی، جن میں بیدم شاہ وارثی، حیرت وارثی، عنبر شاہ وارثی، نمایاں حیثیت کے حامل ہیں،یہ کتاب سرکار وارث پاک کی جامع اور بسیط سوانح حیات ہے،اس کتاب میں سرکار وارث پاک کی زندگی کے تمام پہلوؤں کا احاطہ کیا گیا ہے،وارث پاک کے مریدین اورسلسلہ وارثیہ سےتعلق رکھنے والوں کے لئے یہ کتاب نہایت ہی اہم ہے۔
Rekhta Gujarati Utsav I Vadodara - 5th Jan 25 I Mumbai - 11th Jan 25 I Bhavnagar - 19th Jan 25
Register for free