aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
شیخ عبدالحق محدث دہلوی کا شمار ہند وپاک کی عبقری شخصیات میں ہوتا ہے۔ حضرت نظام الدین اولیاؒ نے اگر برصغیر میں درس احادیث نبوی کی ابتدا کی تو شیخ عبدالحقؒ نے اس سلسلے کو عام کرنے میں اپنی بیش بہا خدمات انجام دیں۔ حضرت شیخؒ کے وقت میں ہی حدیث کی تعلیم کو مدارس ومکاتب میں جاری کیا گیا اور ہنوز یہ سلسلہ قائم ہے۔ پیش نظر کتاب ’حیات وعلمی خدمات شیخ عبدلحق محدث دہلوی‘ جیسا کہ کتاب کے نام سے پتا چلتا ہے، اس میں اّپ کی سوانح حیات رقم کی گئی ہے۔