Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

مصنف : محمد حبیب

اشاعت : 001

ناشر : شعبۂ اردو، دہلی یونیورسٹی، دہلی

سن اشاعت : 1972

زبان : Urdu

موضوعات : سوانح حیات, تصوف

ذیلی زمرہ جات : چشتیہ

صفحات : 176

معاون : غالب اکیڈمی، دہلی

حضرت نظام الدین اولیاء
For any query/comment related to this ebook, please contact us at haidar.ali@rekhta.org

کتاب: تعارف

"حضرت نظام الدین اولیاؒ کی حیات اور تعلیمات" پر مبنی ایک مستندتصنیف ہے ۔جس کے ابتدائی ابواب حضرت نظام الدین اولیا اور دیگر اولیائے اکرام کی تعلیمات اور حالات زندگی سے متعلق تفصیلات پر مبنی ہے۔ شیخ نظام الدین اولیاؒ سلسلہ چشتہ کے معروف صوفی بزرگ تھے جن کا سلسلہ نسب امام حسینؑ سے ملتا ہے۔آپ کااصل نام سید محمد نظام الدین ،والد کا نام سید احمد بخاری ہے۔آپ کے القابات "نظام الاولیا،محبوب الہی،سلطان المشایخ،سلطان الاولیا اور زری زربخش وغیرہ ہیں۔زیر نظر کتاب میں مصنف نے آپؒ کی ولادت، بچپن، تعلیم وتربیت اور بیعت لینے سے شیخ کے درجے پر فائز ہونے تک کی تفصیل پیش کردی ہے۔۔حضرت کی زندگی اور تعلیمات کی تفصیل میں تصوف اور اس کے مختلف درجات کا بھی ذکر ہے۔آپ ؒ نے حضرت بابا فرید الدین گنج شکر ؒسے بیعت لی۔باطنی علوم کے بعد خلافت حاصل کی۔پھر اپنے پیر و مرشد کے حکم پر دہلی میں قیام کیا،سلوک و معرفت کی تمام منزلیں طے کرنے کے باوجود آپ نے تیس سال تک نہایت ہی سخت مجاہدہ کیا۔یہی وجہ ہے کہ آپ نہ صرف شیخ کے درجے پر فائز ہوئے ،عوام و خواص میں معروف ہوئے،آ پ کے مشہور خلیفہ حضرت امیر خسرو اور حضرت نصیرالدین چراغ دہلوی ہیں۔اس کے علاوہ اس کتاب میں حضرت کی اپنے مریدوں کی دی گئی تعلیمات ،تصانیف اور حضرت کی زندگی کے آخری ماہ و سال کا بیا ن بھی موجود ہے۔

.....مزید پڑھئے
For any query/comment related to this ebook, please contact us at haidar.ali@rekhta.org

مصنف کی مزید کتابیں

مصنف کی دیگر کتابیں یہاں پڑھئے۔

مزید

مقبول و معروف

مقبول و معروف اور مروج کتابیں یہاں تلاش کریں

مزید

Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

Get Tickets
بولیے