aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
زیر نظر کتاب "حضرت قنبیط علیہ السلام المعروف سچا پیر" اپنی نوعیت کی منفرد کتاب ہے۔ اس کتاب میں مصنف ایم زمان کھوکھر نے حضرت قنبیط علیہ السلام جو کہ حضرت آدم علیہ السلام کے بیٹے ہیں ان کی 210 فٹ لمبی قبر کے حوالے سے نادر معلومات فراہم کی ہیں۔ حضرت قنبیط علیہ السلام کی یہ قبر پاکستان میں گجرات سے پچیس کلو میٹر کے فاصلہ پر مقام بڑیلہ شریف میں ہے۔ وہاں کے مقامی لوگ حضرت قنبیط علیہ السلام کو سچا پیر کے نام سے یاد کرتے ہیں۔ مصنف نے حضرت قنبیط علیہ السلام کی قبر تک پہنچنے کے راستے سے لیکر ، برصغیر ہندو پاک میں ملنے والے لمبے قد کے ڈھانچوں کا انکشاف کیا ہے ، اس کے علاوہ ، حضرت ہود علیہ السلام اور عوج بن عنق کی امت کے قد کے حوالے سے گفتگو کی ہے ۔ حضرت آدم علیہ السلام کی ہندوستان میں آمد اور پھر ان کے بیٹے حضرت قنبیط علیہ السلام کا انبیاء کے شجرے میں نام ، آپ کی قبر کی لمبائی آپ کی قبر کے حوالے سے پیش آمدہ واقعات اور قبر کے گردو و نواح کی تصاویر پیش کی گئی ہیں ۔ جن تصاویر اور مواد کا مطالعہ کرکے قاری کو حضرت قنبیط علیہ السلام کے بارے میں اہم معلومات حاصل ہوتی ہے۔
Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi
Get Tickets