aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
زیر نظر کتاب جس کا اصل عنوان حفظ اللسان ہے اور یہ خالق باری کے نام سے معروف و مشہور ہے۔ اس کتاب کا مصنف عام طور پر امیر خسرو دہلوی کو سمجھا جاتا ہے، حالانکہ بعد کی تحقیقات سے یہ ثابت ہوا کہ اس کے اصل مصنف ضیاء الدین خسرو ہیں اور انہی کو عرف عام میں امیر خسرو سمجھ بیٹھنے کا سہو ہو گیا۔ یہ کتاب کئی زاویوں سے اہم ہے۔ اول تو اس میں جو دو دیباچے ہیں وہ انتہائی کار آمد، پر مغز اور معلومات سے پر ہیں۔ ان دیباچوں میں تحقیق سے متعلق اکابرین کی جو بحثیں ہیں وہ کسی بھی سنجیدہ قاری کے لیے درجہ اکسیر میں ہیں۔ حفظ اللسان کا خاص تعلق نصابات کی اس شاخ سے جو منبع اور مآخذ عراق اور ایران کو سمجھا جاتا ہے۔ نصاب سازی میں آج بھی یہ کتاب انتہائی اہم سمجھی جاتی ہے۔