aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
سعدی کو اخلاقیات کا ایک بہت ہی اچھا معلم کہا جائے تو بے جا نہ ہوگا۔سعدی نے اپنی تمام تر صلاحیتوں کو مسلمانوں کے اخلاقی زوال کو عروج دینے کے لئے صرف کر دیں ۔ کریمہ ہو یا گلستان سعدی یا پھر بوستان۔ ان کی ساری کتابیں اخلاقی و ناصحانہ پہلو لئے ہوئے ہیں۔ گلستان سعدی نثر و نظم کا بہترین امتزاج ہےجس میں ہر قسم کے افراد کے لئے نصیحت ہے اور اخلاقیات کا ایک اعلی درس۔ بوستان سعدی ان کی مثنویات کا ایک بہترین مرقع ہے جس میں دس مختلف ابواب کے ذریعہ اخلاقیات اور پند و نصائح کا درس دیا ہے۔ سعدی کی یہ مثنوی چھوٹی چھوٹی حکایات پر مبنی ہے جہاں وہ کوئی حکایت بیان کر کے نصیحت کرتے ہیں۔انہی حکایات کو الگ الگ نثر ی انداز میں اس کتاب میں بیان کیا گیا ہے۔ گلستان و بوستان کی حکایات کی بنیاد ایک ہی ذہنی خیال کی اپج ہونے کی وجہ سے بہت کم فرق محسوس ہوتا ہے۔
Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi
Get Tickets