aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
زیر مطالعہ مسعود عظیم آبادی کا مجموعہ کلام "حکمت کی باتیں " ہیں۔جو کلام ربانی کی روشنی میں تحریر کیا گیا ہے۔جس میں سورہ بنی اسرائیل کی چودہ آیات کا منظوم مجموعہ ہے۔جو دراصل ان کے پہلے مجموعہ کلام "پیام سحر" میں شامل نظم " مفہوم سورہ رحمن " کی ایک کڑی ہے۔مسعود صاحب کے کلام کے مطالعے سے یہ بات واضح ہوتی ہے کہ انھیں قرآن مجید سے دلی لگاؤ تھا۔زیر نظر مجموعہ میں شاعر نے سوہ بنی اسرائیل کے آیات کی تشریح و تفسیر کی ہے۔یہی وجہ ہے کہ اس موضوع پر متعدد اشعار نظر آتے ہیں۔"حکمت کی باتیں " میں شاعر کے اسلوب کی اہم خصوصیت یہ ہے کہ وہ نہایت دلچسپ ،پر لطف اور سریع الفہم ہے، جس سے قاری متاثر ہوئے بنا نہیں رہ سکتا۔شاعر نے ایک ہی موضوع پر کئی اشعار لکھے ہیں۔جس سے موضوع کا ہر پہلو مختلف انداز سے نمایاں ہوجاتا ہے۔ان آیات قرآنی میں احکام و ہدایات ربانی ہیں تاکہ انسان ان پر عمل پیرا ہوکر دنیا و آخرت میں فلاح و بہبود حاصل کرسکے۔شاعر کا اسلوب سادہ ،سلیس اور پر اثر ہے۔جس کے لیے شاعر نے چھوٹی بحر کا انتخاب کیا ہے۔جس کی وجہ سے ہرشخص ہر موضوع کو بآسانی سمجھ سکتا ہے۔
Rekhta Gujarati Utsav I Vadodara - 5th Jan 25 I Mumbai - 11th Jan 25 I Bhavnagar - 19th Jan 25
Register for free