aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
زیر نظر "ہند اور پاکستان کے اولیاء" مفتی شوکت علی فہمی کی کتاب ہے۔ جس میں ہند و پاک کے مقتدر صوفیا کا تذکرہ پیش کیا گیا ہے۔ یہ تذکرہ صوفیہ کرام کی تقریبا سات سو سالہ تبلیغی جد و جہد کی مکمل تاریخ بیان کرتا ہے جسمیں ہندوستان و پاکستان کے تمام مقتدر اولیاء کے حالات زندگی کو بڑی تحقیق و تصدیق کے بعد تاریخ کی روشنی میں بیان کیا گیا ہے اور ان کے روحانی کمالات کو منظر عام پر لانے کی کوشش کی گئی ہے اور یہ بتایا گیا ہے کہ انہوں نے اس خطہ عظیم کے باشندوں کی کیسی اہم خدمات انجام دی ہیں۔