aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
ہندوستان شروع سے ہی امن اور انسانیت کا گہوارہ رہاہے ۔اس کی فضاؤں میں تہذیب وتمدن اور ثقافت کا مہتاب ہمیشہ اپنی روشنی سے سب کو شرابور کرتا رہا ہے۔ یہ اس ملک کی سب سے بڑی حقیقت ہے کہ یہاں تمام مذاہب کے ساتھ مختلف ثقافتوں کی ایک دنیا آباد ہے جن میں موہن جوداڑو اورہڑپا کی قدیم تہذیب،اجنتا اور ایلورا کی خوبصورت نقاشی کے نشانات ،قطب مینارکی اونچائی اورتاج محل کی خوبصورتی اس بات کی گواہی دے رہی ہیں کہ یہ ملک صدیوں سے اپنے چمن کو سیراب کرتا آرہا ہے اور آج بھی اس کی تازگی میں کوئی کمی نہیں آئی ہے۔ زیر نظر کتاب در اصل اس سیمنار کے مقالے جمع کیے گئے ہیں جو مقالے جامعہ ملیہ اسلامیہ کی جانب سے جنوری 1981 میں منعقدہ سیمنار میں پڑھے گئے تھے، یہ سیمنار "ہندوستان میں تہذیب اسلامی کے ارتقا" کے عنوان سے منعقد ہوا تھا۔ جس میں ہندوستانی تہذیب و تمدن کے تئیں مختلف میدانوں میں ہندوستانی مسلمانوں کی دین اور ان کے کارناموں کا ہمہ گیر جائزہ پیش کیا گیا تھا۔ اس حوالے سے علوم اسلامیہ، ادبیات، سماجی، تاریخی مطالعے، علاقائی مطالعے اور فنون لطیفہ وغیرہ جیسے مختلف موضوعات پر ماہرین اور دانشوروں نے اپنے اپنے مقالے پیش کیے تھے ، چنانچہ انھیں مقالوں کو "ہند اسلامی تہذیب کا ارتقا " کے نام سے کتابی شکل میں پیش کیا گیا۔
Read the author's other books here.
Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi
Get Tickets