aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
ناول نگاری ایک بڑا فن ہے اس لئے اس فن کے توسط سے مفروضے گڑھے جاتے ہیں۔ فکری جہتوں کو وسعت ملتی ہے اور اس کے ذریعے ایک نئے جہان کا تصور ممکن ہونے لگتا ہے۔ یہ بات اپنی جگہ درست ہے کہ عالمی سطح پر اردو میں ایسا کوئی ناول موجود نہیں ہے جس سے ناول کے کینوس کی صحیح عکاسی ہوسکے، تاہم آزادی کے پہلے یا بعد کئی اہم بلکہ غیر معمولی ناول لکھے گئے۔ زیر نظر کتاب ’ہند وپاک میں اردو ناول، ایک تقابلی مطالعہ‘ نتں انور پاشا نے جن نکات پر گفتگو کی ہے قابل توجہ ہے۔