aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
فرمان فتح پوری نے اس کتاب میں تقسیم ہند کے وقت اردو اور ہندی کی حیثیت اور تعلق کے اعتبار سےمختلف طرح کے مباحث کو جمع کیا ہے، اردو ہندی تنازع کے موضوع پر یہ ایک مستند کتاب ہے، اس کتاب میں اردو ہندو تنازع ، ہندو مسلم سیاست کا لسانی جائزہ اور اردو ہندی تنازع کی سیاسی تاریخ کو بیان کیا گیا ہے،کتاب میں اردوہندی تنازع کے واقعات و مسائل کوالگ الگ ادوار میں تقسیم کیا گیا ہے، لسانی اختلافات اور ان اختلافات کی پاداش میں پیدا ہونے والے مباحث کو بیان کیا گیا ہے۔لسانی مباحث کے ساتھ ساتھ ہر دور کے اہم سیاسی واقعات کو مختصر انداز میں بیان کیا گیا ہے۔
Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi
Get Tickets