aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
زیر تبصرہ کتاب "ہندوستان کا نظام زر" ڈاکٹر انوار اقبال قریشی کی تصنیف ہے، جس میں علوم معاشیات سے متعلق اہم معلومات پیش کی گئی ہیں، ہندوستان کے نظام زر کی سوسالہ تاریخ سے واقف کرایا گیا ہے، زر کے مفہوم کو واضح کیا گیا ہے، اشیاء کے تبادلے کی ضرورت اور طریقہ کار پر روشنی ڈالی گئی ہے، زر کاغذی کا مفہوم بیان کیا گیا ہے، جنگ عظیم نے کس طرح زر کو متاثر کیا اس کو سمجھانے کی کوشش کی گئی ہے، ہندوستانی زر کا معیار بلند نا ہونے کے اسباب پر روشنی ڈالی گئی ہے، سونے کے سکوں کے فوائد پر گفتگو کی گئی ہے، زر کی ترقی کے لئے مختلف کمیٹیوں کی سفارشات کا تذکرہ کیاگیا ہے، ہندوستان میں نوٹ جاری ہونے کی تاریخ کا تذکرہ کیا گیا ہے، کاغذی زر کو جنگ عظیم نے کس طرح متاثر کیا اس کا نقشہ کھینچا گیا ہے، کاغذی زر کی زیادتی کے نقصانات بیان کئے گئے ہیں، کتاب میں کئی فہرستیں بھی شامل کی گئی ہیں، جو زر اور نظام زر سے متعلق اہم معلومات فراہم کرتی ہیں، کتاب میں معلومات کو بہت اچھے طریقہ سے پیش کیا گیا ہے۔