aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
رومیلا تھاپر کو کون نہیں جانتا وہ ہندوستان کی معروف اسکالر ہیں جو پوری دنیا میں شہرت رکھتی ہیں۔ ہسٹورین اور سوشل اکٹوسٹ کے روپ میں ان کو پوری دنیا جانتی ہے۔ وہ ایک بیباک قلمکار ہیں جو لکھنے سے پہلے ہزار بار سوچ کر لکھتی ہیں اور جب لکھتی ہیں تو اس کے پورے دلائل پیش کرتی ہیں۔ انہوں نے یہ کتاب ہندوستان کے وسطی دور پر لکھی ہے جو نہایت ہی اہم کتاب ہے جس میں انہوں نے بہت تفصیل سے کچھ نئے گوشوں پر روشنی ڈالی ہے۔ یہ دراصل مڈل اسکولوں کے طالب علموں کے لئے ترتیب دی گئی ہے جس میں ہندوستان کے پرانے زمانے سے لیکر نئے زمانے تک یعنی تقریبا آٹھویں صدی سے اٹھارویں صدی عیسوی کے شروع تک کی تاریخ بیان کی گئی ہے۔ کتاب کا اردو ترجمہ کبیر کوثر نے کیا ہے۔