aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
زیر نظر "ہندوستان میں مسلمانوں کا مستقبل" بدر الدین طیب کی کتاب ہے۔ 1857 میں جب مسلمانوں کو پسپائی اور ہار کا سامنا کرنا پڑا تو مسلمانوں کی ہمت ٹوٹ گئی کچھ تو پشیمانی اور ہار کی مایوسی اور باقی بچی ہوئی کسر انگریزوں نے پوری کر دی جنہوں نے مسلمانوں کو چن چن کر مارا اور علماء و اہل علم کو بطور خاص نشانہ بنایا۔ اسی ذہنی لنج پن سے نکالنے کے لئے سر سید نے علی گڑھ تحریک کی بنیاد ڈالی جو ہندوستان کے قلب کو بہم فیض پہونچا رہا تھا اور دوسرے تھے بدر الدین طیب جی جو جنوبی ہند کو اس ذہنی کرب سے نکالنے کی کوشش کر رہے تھے۔ دونوں اکابرین کا مقصد تھا مسلمانوں کے خسارے کو پورا کرنا اور ان کے کرب کو دور کرنا تاکہ مسلمان علمی حیثیت سے مضبوط ہو کر اقتصادی مضبوطی حاصل کریں اور پھر سے کھڑے ہو سکیں۔ اسی طرح کی کوششوں میں سے ایک کوشش یہ کتاب بھی ہے جسے مسلمانوں کے مستقبل کو سنوارنے کی غرض سے لکھا گیا ہے۔