aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تقسیمِ ہند اگست1947ء میں عمل میں آئی۔ اس سے چند ماہ قبل اپریل 1947ء میں جماعتِ اسلامی کے مختلف حلقوں کے عام اجتماعات منعقد ہوئے۔ چنانچہ اس سلسلہ اجتماعات کے تحت حلقہ جنوبی ہند کا عام اجتماع بھی شہر مدراس میں منعقد ہوا۔ اس اجتماع میں صوبہ مدراس، ریاست حیدرآباد اور میسور کے ارکانِ جماعت اور ہمدردان نے شرکت کی جن کی تعداد ڈھائی سو سے زائد تھی۔ ان کے علاوہ شہر مدراس کے مقامی احباب بھی تشریف لائے تھے،خواتین بھی اجتماع میں شریک تھیں۔ اجتماع کی کارروائی 25، 26اپریل ۱1947ء کے دو دنوں میں انجام پائی۔ دوسرے دن امیرِ جماعت اسلامی مولانا سید ابوالاعلیٰ مودودی نے اختتامی تقریر کی۔ اس وقت تک یہ بات واضح ہوچکی تھی کہ تقسیمِ ملک اَب عمل میں آنے ہی والی ہے۔ زیر نظر کتاب بھی انھیں تقاریر میں سے ایک ہے ، یہ تقریر مولانا مودودی نے مدراس میں منعقد جماعت اسلامی کے اجتماع میں کی تھی۔
Rekhta Gujarati Utsav I Vadodara - 5th Jan 25 I Mumbai - 11th Jan 25 I Bhavnagar - 19th Jan 25
Register for free