aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
زیر نظر "ہندوستان پر اسلامی حکومت" شوکت کی فہمی کی کتاب ہے۔ جس میں ہندوستان میں مسلمانوں کی آمد سے لیکر مغلیہ حکومت کے خاتمہ تک تمام تاریخی واقعات بڑی تفصیل سے بیان کئے گئے ہیں۔ کتاب کی تفصیل کچھ یوں ہے کہ سب سے پہلے ہندوستان کے قدیم حالات پر روشنی ڈالی گئی ہے اس کے بعد ہندوستان میں مسلمانوں کی آمد اور متعدد مسلمانوں کی حکمرانی اور ان کا ہندوستان میں اصلاحی کام وغیرہ کا ذکر کیا گیا ہے۔