aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
’’ہندوستان پرمغلیہ حکومت‘‘ مفتی شوکت علی فہمی کی یہ کتاب مغلیہ دور سے لے کر انگریزں کے دورِ حکومت تک مغلیہ حکومت کی تاریخی معلومات پرایک دلچسپ کتاب ہے۔ مصنف نےاس کتاب میں مستند تاریخی حوالوں سے ہندوستان پر مغلیہ حکومت کے قیام ، عروج و زوال اور انگریزی راج کےقیام پر بڑی وضاحت کے ساتھ روشنی ڈالی ہے اورجامع انداز میں ہندوستان کےمغلیہ بادشاہوں کی سچی تصویر پیش کی ہے ۔اس کتاب کا سب سے اہم حصہ وہ آخری باب ہےجس میں مغلیہ حکومت کے زوال کی تفصیلات درج ہیں اور جس میں یہ بتایا گیا ہے کہ انگریزوں نے مغلیہ حکومت کی ہڈیوں پر کس طر ح برطانوی حکومت کی تعمیر شروع کی ۔ اس باب میں انگریزوں کو بالکل عریاں کر کے پیش کیا گیا ہےاور یہ واضح کیا گیا ہے کہ انگریزوں نے کس عیاری اور مکاری کے ساتھ برصغیرپر غاصبانہ قبضہ جمایا۔اس تاریخی کتاب میں جتنے بھی واقعات درج ہیں و ہ تمام کے تمام ہندوستان کی ان قابل اعتبار پرانی تاریخوں سے اخذ کیے گئے ہیں جو ہندوستان کےتقریباً ہر طبقہ میں مستند خیال کی جاتی ہیں۔
Rekhta Gujarati Utsav I Vadodara - 5th Jan 25 I Mumbai - 11th Jan 25 I Bhavnagar - 19th Jan 25
Register for free