aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
سینما دیگر فنون کے مقابلے میں نسبتاً جدید اور موثر ترین فن ہے۔ سینما کی سب سے بڑی خاصیت یہ ہے کہ یہ مختلف فنون جیسے ادب، شاعری، موسیقی ، مصوری، مجسمہ سازی اور فوٹو گرافی کا مرکب ہے، ان خصوصیت کی وجہ سے اسے انسان کی اہم ترین تخلیقات میں شمار کیا جاتا ہے۔ زیر نظر کتاب "ہندوستانی فلم کا آغاز و ارتقاء" ڈاکٹر الف انصاری کی مرتب کردہ کتاب ہے۔ اس کتاب میں انھوں نے 1913 سے لیکر 2013 تک یعنی سو سالوں کی فلمی دنیا کا احاطہ کرنے کی کوشش کی ہے۔ یہ کتاب دو جلدوں پر مشتمل ہے، پہلی جلد کے زیادہ تر حصے میں ایسے مضامین شامل کئے گئے ہیں، جو ہندوستانی سنیما کا آغاز و ارتقا اور اس کی خصوصیت و مقبولیت پر روشنی ڈال سکیں۔ جب کہ دوسری جلد میں زیادہ تر مضامین فلمی شخصیات پر روشنی ڈالتے ہیں۔ جیسے پی جے راج اور پوجا بھٹ، سائرہ بانو ،ہیما مالنی، امریش پوری، انل کپور ،اومپوری، اکشے کمار،گووندا، شارخ خان اور سلمان خان وغیرہ جیسی سیکڑوں نامور فلمی شخصیات پر مختلف مضمون نگاروں کے مضامین شامل ہیں۔ یہ دونوں جلدیں ہندوستانی سنیما کی تاریخ اور اس کے ارتقا میں شامل افراد پر بہت خوبصورتی سے روشنی ڈالتی ہے۔
Rekhta Gujarati Utsav I Vadodara - 5th Jan 25 I Mumbai - 11th Jan 25 I Bhavnagar - 19th Jan 25
Register for free