aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
مغلوں سے پہلے ہندوستان کا سماجی اور جغرافیائی ڈھانچہ موجودہ ہندوستان سے مختلف تھا۔ صرف اتنا ہی نہیں بلکہ طرز رہائش و طرز طعام کے ساتھ ساتھ زندگی کے دوسرے ڈھب بھی مختلف تھے۔ چھوٹی چھوٹی ریاستوں اور حکومتوں کے سبب راجاؤں اور بادشاہوں میں آپسی کشیدگی و کبیدگی کے حالات تھے۔ مغلوں کی آمد سے ایک نئی تہذیب کا ورود ہوا، چھوٹے چھوٹے خطے مملکتوں میں بدلنے لگے اور اس طرح ریاست میں توسیع کا سلسلہ بتدریج شروع ہوگیا۔ ہر چہار جہتی سطح پر نمایاں تبدیلیاں آئیں اور کھانے پینے سے لیکر پہننے اوڑھنے کے آداب میں بھی فرق آگیا۔ زیر نظر کتاب ’ہندوستانی معاشرہ عہد وسطیٰ میں‘ اس لحاظ سے بہت معلوماتی کتاب ہے اور اس میں گویا ایک عہد کی تاریخ سمٹی ہوئی ہے۔
Rekhta Gujarati Utsav I Vadodara - 5th Jan 25 I Mumbai - 11th Jan 25 I Bhavnagar - 19th Jan 25
Register for free