aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
زیر نظر "حکومت اورنگ زیب کی اصلی تاریخ" مرزا یار بہادر جنگ کی کتاب ہے جس کو خواجہ حسن نظامی نے شائع کیا ہے۔ اس کتاب میں بادشاہ اورنگزیب اور اس کے دور کی درست حکومت کو پیش کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔ در اصل ایک طرف اورنگ زیب کی تاریخ پر کسی نے اس کی شبیہ خراب کرنے کی کوشش کا الزام لگایا ہے تو دوسری جانب اورنگ زیب کو فرشتہ صفات سے متصف کرنا بھی تاریخ سے چشم پوشی ہے۔ اورنگ زیب نہ ہی ایک کرور اور ظالم و ہندو کش بادشاہ تھا اور نہ ہی کوئی ولی یا درویش صفت انسان تھا۔ وہ ایک بادشاہ تھا اور جو بھی بادشاہ کی صفات ہوتی ہیں وہ اس میں موجود تھیں۔ اس میں جہاں اچھائیاں تھیں وہیں برائیاں بھی تھیں۔ اس کتاب میں اس کی اصلی تاریخ کو پیش کرنے کی کوشش کی گئی ہے جو ایک بہترین کوشش ہے اب دیکھنا ہے کہ مصنف کہاں تک سچائی کا ساتھ دے پایا ہے اور کہاں اس کے قدم ڈگمگا گئے ہیں۔
Rekhta Gujarati Utsav I Vadodara - 5th Jan 25 I Mumbai - 11th Jan 25 I Bhavnagar - 19th Jan 25
Register for free