aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
زیر نظر انوراالدین کا تحقیقی مقالہ ہے جس کا موضوع "حیدرآباد دکن کے علمی و ادبی رسائل " ہے۔اس کتاب میں محقق نے حیدرآباد دکن کے وہ تمام رسائل کو شامل کیا ہے ۔جو ماہنامہ،روزانہ، ہفتہ وار،سال نامہ کی صورت میں جاری ہوئے ہیں۔کتاب کی ابتد امیں اردو صحافت کےآغاز و ارتقا کا جائزہ بھی لیا ہے۔اس کے بعد خصوصا حیدرآباد دکن میں صحافت کی ابتدا کا جائزہ لیتے ہوئے ،مصنف نے حیدرآبا ددکن کے قدیم رسائل و جرائد،ان کے متنوع موضوعات اوراہم نمبر کا تفصیلی تجزیہ تحقیقی و تنقیدی اندز میں لیا ہے۔اس طرح کتاب میں حیدرآباد دکن کے رسائل و جرائد ،کے علمی و ادبی خدمات کا احاطہ کرتی اہم ہے۔
Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi
Get Tickets