aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
عصر حاضر کے عظیم مفکر مولانا محمد تقی امینی اپنی بلند پایہ تصانیف کی وجہ سے علمی حلقوں میں جانی پہچانی شخصیت ہیں. آپ نے جہاں اپنی تصانیف میں مذہبی وفکری جمود کو توڑا هے وہاں عصر حاضر میں اسلام کو درپیش جدید چیلنجز کا جواب بهی دیا هے آپ کی ذات انتہائی متوازن شخصیت کی مالک تھی. انهوں نے جدت کے نام پر ماضی کی علمی قدروں کا انکار نهیں کیا، اور علمی وتحقیقی دنیا میں سوچنے کی نئی راہیں بهی پیدا کیں۔ مولانا امینی نے فقہی موضوعات کو خاص طور پر اپنی علمی تحقیق کا موضوع بنایا ہے اور اسلام کے اصولِ ثبات اور اصولِ تغیر کے درمیان ہم آہنگی کو اجاگر کیا ہے۔ زیر نظر کتاب"اجتہاد کا تاریخی پس منظر"اجتہاد کے حوالے سے نہایت اہم کتاب ہے، اس کتاب میں اجہتاد کی حقیقت،اجتہادکا تدریجی ارتقاء،مجتہدین کا اجتہاد،اجتہاد توضیحی،اجتہاد استنباطی اور اجتہاد اصطلاحی وغیرہ جیسے مسائل اور اصلاحات پر بحث کی گئی ہے۔
Rekhta Gujarati Utsav I Vadodara - 5th Jan 25 I Mumbai - 11th Jan 25 I Bhavnagar - 19th Jan 25
Register for free