aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
مضطر خیر آبادی اپنی شاعری میں درد و کرب اور جذبات و احساسات کی بہترین ترجمانی کے لئے مشہور ہیں۔ان کی کئی تصانیف ہیں جن کو ادبی دنیا میں کافی سراہا گیاہے۔"الہامات" مضطر خیر آبادی کا شعری مجموعہ ہے۔ جس میں ان کی غزلیں اور کچھ متفرقات شامل ہیں۔
مضطر خیرآبادی
نام سید محمد افتخار حسین، مضطر تخلص۔ ’اعتبار الملک‘ ، ’اقتدار جنگ بہادر‘ خطاب۔ ۱۸۶۵ء میں خیرآباد(یوپی) بھارت میں پیدا ہوئے۔ مولانا فضل حق خیرآبادی کے نواسے اور شمس العلماء عبدالحق خیرآبادی کے بھانجے تھے۔ محمد حسین ، بسمل(بڑے بھائی) اور امیر مینائی سے تلمذ حاصل تھا۔ مضطر ریاست ٹونک کے درباری شاعر تھے۔ ان کا دیوان چھپا نہیں۔ جاں نثار اختر ان کے فرزند رشید تھے۔ ۲۰؍ مارچ۱۹۲۷ء کو گوالیار میں انتقال کرگئے۔
بحوالۂ:پیمانۂ غزل(جلد اول)،محمد شمس الحق،صفحہ:241
Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi
Get Tickets