aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
پیش نظر کتاب "علم حدیث اور چند اہم محدثین"خاص جامعات کے طلبہ کے نصاب کو ذہن میں رکھ کر ترتیب دی گئی ہے۔جامعات میں نیا مضمون اسلامک اسٹڈیز رکھا گیا ہے۔جس کے لیے مواد کی فراہمی مشکل ہے۔جومواد موجود ہے،وہ یا تو خالص مذہبی ہے یا پھر تاریخی ،خاص طور سے قرآن ،حدیث اور فقہ سے متعلق جو چیزیں ملتی ہیں۔اس کے مطالعہ میں یونیورسٹی کے طلبا کے لیے خاصی مشکلیں پیش آتی ہیں۔ اس لیے کہ ان میں فنی بحیثیں اور فلسفیانہ باتیں زیادہ ہو تی ہیں اور زبان بھی مشکل ہوتی ہے۔ اسی لے زیر نظر کتاب میں طلبہ کی ذہانت کو ذہن میں رکھے ہوئے ان مضامین کو آسان زبان میں پیش کیا ہے۔جو واقعات اور بحیثیں پیش کی گئی ہیں ان کی مکمل تحقیق کرتے ہوئے حوالوں کے ساتھ پیش کیا گیا ہے۔اس کے علاوہ کتاب میں فقہائے اربعہ اور ائمہ صحاح ستہ کو تاریخی ترتیب سے شامل کیاگیا ہے۔اس طرح حدیث اور محدثین کو سمجھنے کے لیے زیرنظر کتاب نہایت اہم ہے۔اس میں تاریخ تدوین حدیث ،اصول حدیث ،اصطلاحات حدیث اور اہم محدثین کے حالات پر سلیس زبان میں عام فہم گفتگو کی گئی ہے اور محدثین کی فنی احتیاط اور دیانت داری کو مختلف واقعات کے تحت واضح کیا گیا ہے۔
Rekhta Gujarati Utsav I Vadodara - 5th Jan 25 I Mumbai - 11th Jan 25 I Bhavnagar - 19th Jan 25
Register for free