aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
زیر نظر کتاب میں امام ابو حنیفہ کی زندگی کے ہر پہلو پر مفصل کلام کیا گیا ہے۔ بعض مواقع پر نئی تحقیق نے کتاب کی افادیت میں اضافہ کردیا ہے ۔ ہر شبہ کا جواب مستند حوالہ جات سے دیا گیا ہے ۔ مخالفین کے جوابات میں سلیقگی ایسی کہ طبیعت پر گراں نہ گزرے۔ امام ابو حنیفہ کے تفقہ، مبصرانہ فکر، ان کی دینی، علمی اور سیاسی زندگی سے بحث کی گئی ہے اور مجتہدانہ فیصلوں کے علاوہ ان کی اقتصادی، معاشی ، عمرانی اور معاشرتی معاملات پر پوری واقفیت فراہم کی گئی ہے۔ کسی بھی واقعہ کا ذکر کرتے ہوئے اعتدال، استقامت اور سنجیدگی کا پورا خیال رکھا گیا ہے۔ ان کے اساتذہ کا ذکر، ان کے شاگردوں کا تذکرہ، ان کی زندگی میں پیش آنے والے واقعات ، امام اوزاعی جیسی شخصیت سے مناظرہ سے لے کر وفات تک پر انتہائی متانت سے قلم اٹھایا گیا ہے اور آخر میں وصیت امام اعظم کا ذکر ہے۔ غرض کہ گیارہ ابواب پر مشتمل اس کتاب میں امام ابو حنیفہ کی زندگی سے روشناس ہونے کا پورا موقع موجود ہے۔