aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
پیش نظر حامد کاشمیری کے سولہ تنقیدی مضامین کا مجموعہ ہے۔جو اردو کے بعض اہم قدیم و جدید شعرا اور شاعری کے چند نئے اور مخصوص رجحانات سے متعلق متنوع موضوعات کا احاطہ کرتے ہیں۔جیسے میر کی شاعری کا ریلسٹک پہلو، غالب کی شخصیت، فانی کا تخلیقی ذہن، حسرت کا شاعرانہ مرتبہ، حسرت کاشاعرانہ مرتبہ، فیض کا رومانیت ،فراق کا شعری ادراک ،اقبال کی غزلوں میں موضوعیت کا مسئلہ وغیرہ مضامین شامل ہے ۔اس طرح مصنف نے مختلف شعرا کی تخلیقات کا تنقیدی تجزیہ پیش کیا ہے۔جس کے لیے انھوں نے مطالعہ شعراکی تخلیقی حسیت کی تفہیم اور تعین قدر کے لیے ان کے سوانحی یا تاریخی حالات سے تعرض کرنے کے بجائے ان کی تخلیقات پر ہی توجہ مرکوز رکھی ہے۔اس کے علاوہ ان تخلیقات کے حوالےسے ہی حسب ضرورت تخلیق کاروں کے ذہنی ،سماجی ،سیاسی رویوں کی نشاندہی کرنے کی بھی کوشش کی ہے۔
Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi
Get Tickets