aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
حمیرا رحمان 24 نومبر 1957 کو پاکستان میں پیدا ہوئیں۔ حمیرا رحمان پہلے ریڈیو ملتان،پاکستان سے منسلک تھیں بعد میں بی بی سی میں کام کیا۔ اب نیویارک میں مقیم ہیں، نیویارک یونیورسٹی میں، اردو (بیرونی زبان کے طور پر) پڑھاتی ہیں۔امریکہ کی پاکستانی مہاجر کمیونٹی میں کافی فعال ہیں۔ ان کے دو شعری مجموعے ’انتساب‘ اور ’اندمال‘ شائع ہو کر مقبول عام ہوچکے ہیں۔