aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
فیض احمد فیض ایک ترقی پسند انقلابی شاعر تھے غم دنیا کے شاعر نے فرسودہ روایات سے انحراف کیا،بغاوت کی،اور شاعر انقلاب کہلائے۔ فیض احمد فیض نے اپنی شاعری اور نثری تحریروں میں مظلوم انسانوں کے حق میں آواز اٹھائی اور انسان پر انسان کے جبر کو قبول کرنے سے انکار کیا جس کے نتیجے میں انہیں مخالفتوں کا سامنا بھی رہا اور قید و بند کی صعوبتیں بھی اٹھانی پڑیں۔ زیر نظر کتاب فیض احمد فیض کی شخصیت اور فن کا احاطہ کرتی ہے، اس کتاب میں فیض کے حالات زندگی کے ساتھ ساتھ فیض کے عہد اور اس عہد کی تحریک کا جائزہ بھی لیا گیا ہے ،اس کے علاوہ فیض کے کلام کا جائزہ ،"دست صبا"،"زنداں نامہ"، سروادئ سینا " پر مختصر تبصرہ کیا گیا ہے، آخر میں فیض کی نثر نگاری پر مختصر مضمون بھی مطالعہ کے قابل ہے۔
Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi
Get Tickets