aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
"انسان شناسی"حجتہ الاسلام محمود رجبی كی فارسی تالیف كا اردو ترجمہ ہے۔جسے محمد عباس رضوی نے اردو كے قالب میں ڈھالا ہے۔جس كا موضوع "انسان شناسی" یعنی انسان كی حقیقت وشخصیت،اس كی خلقت كی غرض و غایت،كیفیت وجود،آغاز و انجام كو سمجھنا ہے۔ہر دور میں اہل علم كے لیے انسان شناسی ایك اہم ترین مسئلہ رہا ہے۔كیوں كہ انسان شناسی ہی انسانی معارف كی اصل بنیاد ہے۔انسان كے ظاہری و جسمانی وجود كے علاوہ ایك باطنی و روحانی وجود بھی ہے ۔جس كی شناخت ہی انسان شناسی ہے۔جو خود شناسی سے ہی ممكن ہے۔زیر نظر كتاب میں قرآنی ہدایات و تعلیمات اور اسلامی دستورات و احكامات كےذریعہ انسان كی حقیقت ،آغاز و انجام كو سمجھایا گیا ہے۔یہ كتاب قاری كو انسان كی خلقیت سے فنائیت تك كا تفصیلی احوال بتاتی ہے۔ اس كوشش كو مزید كامیاب بنانے كے لیے كتاب كے آغاز میں ہی پوری كتاب كے مطالب كو نقشہ كی شكل میں پیش كیا گیا ہے تاكہ قاری كےذہن میں بنیادی مطالب كا خاكہ اور ہر بحث كا مقام واضح ہوجائے۔اس طرح یہ كتاب اپنے موضوع ،مواد اور پیش كش كے اعتبار بے حد معلوماتی اور مفیدہے۔